نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ملک میں بڑے پیمانے پر سی ایف ایل اور ایل ای ڈی بلبوں کا استعمال کرنے سے 34 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے۔
وزیر توانائی پیوش گوئل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی ایف ایل اور ایل ای ڈی بلبوں کا استعمال کرکے ملک کی مجموعی بجلی پیداوار 2 لاکھ 54 ہزار 649 میگاواٹ کا 13 فیصد بچایا جاسکتا ہے۔ ایل ای ڈی لیمپ مروجہ بلبوں کے مقابلے میں اس کے صرف دسویں حصف اور سی ایف ایل کے مقابلے میں تقریبا آدھی مقدار میں بجلی خرچ کرکے یکساں روش
نی دیتی ہے۔ واضح رہے کہ انڈین اسٹینڈرڈ انسٹی چیوٹ نے 100 واٹ سے زیادہ وولٹیج والے بلبوں کی پیداوار کے لئے لائسنس دینا بند کردیا ہے۔ راجیو گاندھی دیہی بجلی کاری اسکیم کے تحت خط افلاس سے نیچے کے خاندانوں کو مفت میں ایل ای ڈی بلب دستیاب کئے جارہے ہیں۔ وزارت توانائی نے تمام وزارتوں کو مروجہ بلبوں کی جگہ پر ایل ای ڈی لیمپ لگانے کی ہدایت دی ہے ۔