نئی دہلی:لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے زور آور لیڈر کالی پانڈے سمیت9 امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کر دی۔اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اپنے حصے کی 40 میں سے 21 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں9 امیدواروں کے نام طے کئے گئے ، جن میں پہلے مرحلے میں ہونے والی سیٹوں کے لئے چھ امیدوار شامل ہیں۔پارٹی نے بچھواڑہ سیٹ سے مسٹر اروند کمار سنگھ، کھلگاں سے مسٹر نیرج منڈل، بیلدور سے مسٹر متھلیش کمار نشاد اور چکائی سے مسٹر وجے سنگھ کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔صاحب پور کمال سے محمد اسلم، وارث نگر سے مسٹر چندیشور رائے یادو کو میدان میں اتارا گیا ہے ۔
ان تمام سیٹوں پر پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے ۔شمالی سیٹ سے مسٹر اروند سنگھ، مکامہ سے مسٹر کنہیا سنگھ اور کچا ئی کوٹ سے مسٹر کالی پانڈے انتخابی میدان میں اتریں گے ۔ ان تینوں سیٹوں پر بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے ۔