لکھنو ¿:ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے کی ٹیم نے موہن لال گنج میں تین جگہ سیلنگ کی کارروائی کی۔ یہ اطلاع لکھنو ¿ ترقیاتی اتھارٹی کے عوامی رابطہ عامہ افسر اما شنکر نے دی۔ انہوںنے بتایا کہ اتھارٹی کے وی سی کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی۔ موہن لال گنج روڈ پر نیو جیل روڈ کے پاس بغیر نقشے کے فروغ دی جارہی کالونیوں کو اتھارٹی ملازمین اور پولیس کے تعاون سے سیل کراتے ہوئے تھانہ انچارج گوسائیں گنج کو سیل احاطہ کی تحویل کے لئے خط بھیج دیا گیا ہے۔ پہلی کارروائی روپ رائٹر سائیں ایسوسی ایٹس ، سائیں سٹی نیو جیل روڈ پر ناجائز طور سے پلاٹنگ کا کام کیا جارہا تھا دوسری کارروائی منیجر شوبھت کانسٹریکشن پرائیویٹ لمٹیڈ کے مالک انل یادو اور آر پی یادو کے ذریعہ ممتا وہار کالونی نزدمنڈی پریشد کے عقب میں نیو جیل روڈ پر ناجائز پلاٹنگ پر کی گئی۔
اس کے علاوہ پروپرائٹر مائی ڈریم سٹی ارچنا انفراٹیک ہاوسنگ نیو جیل روڈ پر بھی ناجائز طور سے پلاٹنگ کا کام چل رہا تھا۔ جس پر ایل ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سیل کردیا۔