لکھنؤ: ایل ڈی اے نے اپنے الاٹیوں کو آن لائن خدمات فراہم کرنے کیلئے منگل کو اپنے پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے کے نائب صدر ستیندر سنگھ نے بتایا کہ پورٹل کے ذریعہ سبھی کو ان سہولتوںکا فائدہ حاصل ہو سکے گا۔ پورٹل کے ذریعہ صارفین آن لائن رجسٹریشن کے ساتھ رقم کی آر ٹی جی ایس اور این ای ایف ٹی کر سکے گا۔ نئے پورٹل پر ای- چالان بھرنے کی سہولت بھی کی گئی ہے۔ اب الاٹی کو چار چالان نہیں بھرنا پڑیں گے۔ اس کے علاوہ این ای ایف ٹی اور آر ٹی جی ایس کے بعد جلد ہی الاٹی اپنی رقم کی ادائیگی گیٹ وے کے ذریعہ ڈیبٹ کارڈ،کریڈٹ کارڈ اور نیٹ بینکنگ کے ذریعہ سے بھی کر سکیں گے۔ نئے پورٹل میں ۳۰۰ مربع میٹر تک ایل ڈی اے کی اسکیموں میں آن لائن عمارت کا نقشہ جمع کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔
الاٹی کو عمارت کا نقشہ جمع کرنے ، استعمال ہونے والے فارم نقشہ وغیرہ کو اسکین کرتے ہوئے جمع کر سکتے ہیں۔ نئے پورٹل پر ایل ڈی اے کی سبھی اسکیمیں گوگل میپ پر مل جائیں گیں۔ نئے پورٹل پر ایل ڈی اے کی تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ رہائشی، کامرشیل اور دیگر جائیدادوں کی مکمل تفصیل دستیاب کرائی جائے گی۔ نئے پورٹل پر عمارت کا نقشہ منظوری کی اطلاع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔