لکھنو: کرشنا نگر علاقہ میں ایک اسپتال کی ایمبولنس نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں زخمی دونوں کو علاج کیلئے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتاےا جارہا ہے کہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک ڈاکٹر نرس کو ایمبولنس چلانا سکھا رہا تھا۔ کرشنا نگر کے قاسم پور پکری میں رہنے والا شوبھم اپنی والدہ پشپا کو لیکر بنگلہ بازار سبزی خریدنے کیلئے موٹر سائیکل سے جارہا تھا۔ بتاےا جاتا ہے کہ اس درمیان راجہ رام نے اسپتال کی ایمبولنس سے اس کی موٹر سائیکل میںٹکر مار دی، حادثہ میں شوبھم اور اس کی ماں زخمی ہو گئیں۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو علاج کیلئے لوک بندھو اسپتال میں داخل کرایا جہاں سے دونوں کو سول اسپتال بھیج دیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایمبولنس کو اسپتال کا ڈاکٹر اسی اسپتال میں کام کرنے والی نرس کو سکھا رہا تھا اسی وقت یہ حادثہ ہوا۔