نئی دہلی:امور خارجہ کہ وزیر سشما سوراج کی طبیعت اب ٹھیک ہے جن کا بخار ، سینہ میں جکڑن اور نمونیہ کے لئے علاج چل رہا ہے ۔انہوں کل ایمس میں داخل کرایا گیا تھا انہیں سینے میں درد اور بے چینی کی شکایت تھی۔ ان کے علاج کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ مختلف ڈاکٹر مل کر ان کا علاج کریں۔ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کررہی ہے ۔ اب طبیعت ٹھیک ہے ۔ انہیں ایسے وقت ہسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے جب آج سہ پہر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ہورہی ہے جس میں پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعزاز احمد چودھری سمیت 14 ممالک کے سینیئر افسر شرکت کررہے ہیں۔