نئی دہلی (بھاشا) وزیر چھوٹی صنعت وسطی ادارے ایم ایس ایم کی کلراج مشرا نے آج کہا کہ بینک اس حلقے کے صنعت کاورں کو قرض دینے میں ہچکچاتے ہیں۔ مسٹر مشرا یہاں صنعت کاری ایسوچیم کے پروگرام میں کہا کہ ایم ایس ایم ای حلقے کو قرض کی تیزی کافی نہیں ہے انہیں بینکوں سے قرض لینے میں بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ انھوںنے کہاکہ قرض کی تجویز ہونے کے باوجود اس حلقہ کو قرض نہیں دیتے وہ ریزرو بینک کی ہدایتوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اس سے چھوٹے صنعت کاروں کو پریشانی ہورہی ہے انھوںنے وزارت مالیات کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے کہ اور اب اس کے جواب کا انتظار ہے۔ مسٹر مشرانے کہا کہ ایم ایس ایم ای وزات ذمہ داری لینے کو تیار ہے ہم دیگر ریاستی حکومتوں سے قرض گارنٹی فنڈ ٹرسٹ کیلئے کہا ہے ہم فنڈ جٹا رہے ہیں جس سے یہ یقینی ہوسکے کہ وہ صنعت کاروں کو پریشان کرنے کے بجائے براہ راست وزارت کے ساتھ معماملہ اٹھائیں ایم ایس ایم ای وزارت مرکزی حکومت وہ سڈبی نے قرض گارنٹی فنڈ ٹرسٹ کی تشکیل کی ہے۔ اس کا مقصد کسی چیز کو رہن رکھے بغیر اور تیسرے فریق کی ضمانت کے بغیر ایم ایس ایم ای حلقے کو قرض دیا جاسکے۔ ریزرو بینک کے سرکرل کے مطابق ایم ایس ایم ای کے حلقے کی یونٹوںکو ۱۰ لاکھ روپئے تک کہ قرض دیتے وقت بینکوں کو کوئی چیز رہن کے شمکل میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک دیگر سرکرل کے مطابق کسی چھوٹی یونیٹ کا پچھلا ریکارڈ بہتر ہونے پر ان کے لئے قرض کی حد بڑھا کر ۲۵لاکھ روپئے کی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے افسران کی اجازت لینے کی ضرورت ہوگی۔