نئی دہلی:موبائل کمپنی ایم ٹیک نے جذبہ برانڈ سے اپنا اسمارٹ فون ہندوستانی بازارمیں پیش کیا جسے کل یہاں ایشوریہ رائے و عرفان خان نے لانچ کیا۔ کمپنی نے ایشوریہ رائے اور عرفان خان کی نئی فلم ’جذبہ‘ کے نام پر اس اسمارٹ فون کو پیش کیا ہے۔ رائے و خان اس ہینڈ سیٹ کو پیش کرنے کیلئے منعقد ایک خصوصی پروگرام میںشامل ہوئے۔ کمپنی کے معاون بانی و ایم ڈی وویک اگروال نے بتایا کہ جذبہ میں ۳ء۱گےگا ہرٹژ کواڈ کور پروسیسر ، دو جی بی ریم، سولہ جی بی روم اور تیرہ ایم پی کیمرا ہے۔ کمپنی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس نے ۱۵۔۲۰۱۴ءمیں ۱۰ لاکھ اسمارٹ فون فروخت کئے اور اس کا کاروبار سو کروڑ روپئے سے زیادہ رہا۔