رائے پور، 24 جنوری (یو این آئی) ایک ایم یو وی گاڑی پلٹ کر اوپر جانے والے پل کی ریلنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں چھ عورتوں سمیت 8 افراد کی موت ہوگئی اور چار بری طرح زخمی ہوگئے یہ حادثہ کل رات چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں بالکونگر تھانہ کی حدود میں جنگلاتی علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین کا تعلق کوربا کے ڈنگاپور گاوں سے تھا وہ جیش پور میں فوت ہونے والے رشتہ دار کے دسویں میں شریک ہوکر واپس آرہے تھے کہ ڈرائیور نے گاڑی کو بھولسیدی نالہ پر بنے پل کی ریلنگ سے ٹکرادی۔گاوں والوں نے بری طرح ٹوٹی پھوٹی گاڑی سے تمام 12 متاثرین کو نکالا اور کوربا ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں دو زخمی چل بسے۔