اینڈرائڈ سمارٹ فون استعمال کرنے والے افراد موبائل میں موجود قیمتی ڈیٹا کو بچانے کیلئے اکثر پیٹرن لاک کا استعمال کرتے ہیں اور یہ ایک نہایت مفید فیچر بھی ہے تاہم پیٹرن لاک کا بھول جانا بہت سے لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بن جاتا ہے اور اس صورت میں موبائل فون کو ان لاک کرنے کیلئے گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر کسی کو گوگل اکاونٹ کا یوزرنیم اور پاس ورڈ یاد نہ ہو تو پیٹرن لاک کھولنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ پریشان مت ہوں کیونکہ اس خبر میں ہم آپ کو گوگل اکاؤنٹ کے بغیر پیٹرن لاک ختم کرنے کا طریقہ بتائیں گے لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے موبائل فون کی میموری میں موجود تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہو جائے گا تاہم اگر آپ میموری کارڈ استعمال کرتے ہیں تو اس میں موجود ڈیٹا بالکل محفوظ رہے گا۔ گوگل اکاؤنٹ کے بغیر پیٹرن لاک کیسے کھولنا ہے؟ یہ جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کیجئے۔
سب سے پہلے سمارٹ فون سے میموری کارڈ نکالیں اور پھر موبائل کو سوئچ آف کر دیں۔ سمارٹ فون کے آف ہونے کے بعد (والیم اپ) اور (پاور) کے بٹن کو ایک ہی وقت میں دبائیں اور سکرین پر کچھ بھی ظاہر ہونے تک انہیں دبائے رکھیں۔
نوٹ: سام گلیکسی سیریز کے ہائی اینڈ سمارٹ فونز میں ریکوری موڈ میں جانے کیلئے (پاور پلس والیم اب پلس ڈاؤن) پریس کریں۔ دیگر کمپنیوں کے موبائلز پر ریکوری موڈ میں جانے کا طریقہ مختلف ہے۔ آپ اپنے ماڈل کی مناسبت سے گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔اس کے بعد آپ کے چار آپشن سکرین پر ظاہرہونگے۔
ریبوٹ سسٹم ناؤ
اپلائی اپڈیٹ فرام اے ڈی بی
وائپ ڈیٹایا فیکٹری ریسیٹ
وائپ کیشے پارٹیشن
اب اپنے موبائل کے والیم بٹن کا استعمال کرتے ہوئے تیسری آپشن پر پر آئیں اور پاور بٹن کے ذریعے کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک اور سکرین آئے گی جس پر ایک دفعہ (یس) ہاں اور کئی دفعہ (نوؤ) نہیں لکھا ہو گا۔ آپ (یس) ہاں کی آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کا موبائل ڈیٹا ری سیٹ کرنے کے بعد ری سٹارٹ ہو جائے گا اور آ ن ہونے پر بالکل نئی حالت میں ہو گا۔ اب آپ اپنا ملک، وقت اور تاریخ اور دیگر آپشنز کو سیٹ کر کے نئے سرے سے اپنا موبائل استعمال کر سکتے ہیں