میلبورن۔دنیا کے چھٹے نمبر کے خلاف اینڈی مرے کے خلاف آسٹریلوی اوپن کے پہلے دور میں محنتی مظاہرہ کرنے کے باوجود یوکی بھامبری ہار کر باہر ہو گئے۔کوالیفائر کے طور پر مرد سنگلز مقابلے میں داخل ہونے والے یوکی کو دو گھنٹے 13 منٹ تک چلے میچ میں مرے نے 6۔ 3، 6۔ 4، 7۔ 6 سے شکست دی۔بھامبری نے کئی اچھے اسٹروکس لگائے اور شاندار سروس ونر سے مرے کو کئی مواقع پر چونکایا۔ انہوں نے برطانیہ کے اس نمبر ایک کھلاڑی کی سروس دو بار توڑی۔وہ تیسرے سیٹ میں آگے بھی چل رہے تھے لیکن دو بار کے گرینڈسلیم چمپئن مرے نے اپنا تجربہ دکھاتے ہوئے مسلسل تین گیم جیت کر برابری کی۔یوکی نے تیسرا سیٹ ٹابریکر تک کھنچا لیکن پہلے ہی پوائنٹ پر ڈبل ف
الٹ کر دیا۔انہوں نے پہلا میچ پوائنٹ بچایا لیکن مرے کی سروس پر طویل بیک ہینڈ واپسی کھیل کر وہ باہر ہو گئے۔ کورٹ سے باہر آتے وقت ناظرین نے ان کو سلام کیا۔ مرے نے بھی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا اس نے کافی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میں نے اس کے خلاف پہلی بار کھیلا ہوں لہذا مقابلہ دلچسپ تھا۔ وہ کافی باصلاحیت ہے۔
وہ گزشتہ سال چوٹ کی وجہ سے4۔ 5 ماہ نہیں کھیل سکا۔ اس کی درجہ بندی اس سال کافی اوپر جائے گی۔یوکی کو پہلے راؤنڈ میں کھیلنے کیلئے 34500 ڈالر اور 10 درجہ بندی پوائنٹس ملے۔راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کے ساتھ مشکل ڈرا میں شامل اسکاٹش کھلاڑی مرے کا اگلے دور میں ماریو ماتوسیوچ سے مقابلہ ہوگا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں کوالیفائرایلیاوسیو اکو ہرایا تھا۔
لیکن خواتین کے زمرے میں پانچویں سیڈ ایوانووچ کو انفرادکے ہی راؤنڈ میں بڑے الٹ پھیر کا شکار بننا پڑا۔ ایوانووچ کو ڈبلز ماہر کھلاڑی لسی رادیکا نے شکست دے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔سابق فرانسیسی اوپن چمپئن نے پہلا سیٹ صرف 21 منٹ میں جیتالیکن روڈ لیور میدان میں کم تجربہ کار رادیکا نے باقی کے دونوں مقرر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں جیت کر سربیائی کھلاڑی کو باہر کر دیا۔ ٹاپ کھلاڑیوں میں ایوانووچ ابھی تک اکیلی ایسی کھلاڑی ہیں جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ 32 ویں سیڈ بیلنڈاور 27 ویں سیڈ سویتلانا جنیتسووا کو بھی پہلے دور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔