بیجنگ۔برطانوی نے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے ٹومی روبریڈو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شینزن میں کھیلے گئے مرد سنگلز ایونٹ کے فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے ٹومی روبریڈو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا اسکور 5-7 ، 7-6 اور 6-1 رہا۔یہ گذشتہ برس ومبلڈن اوپن میں کامیابی کے بعد ان کا پہلا ٹائٹل ہے۔کیریئر میں دو گرینڈ سلم اور اولمپکس گولڈ میڈل کے فاتح ایک موقع پر یقینی شکست کے دہانے پر تھے لیکن انہوں نے کم بیک کیا اور رابریڈو کو زیر کرلیا۔انہیں اس کامیابی کے بعد پانچ لاکھ 90 ہزار 230 امریکی ڈالر انعام میں ملے ہیں، جبکہ آئندہ نومبر میں لندن میں شیڈول اے ٹی پی فائنلز تک ان کی رسائی کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔ اینڈی مرے گذشتہ برس انجری کے سبب میگا ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ دوسری جانب جاپان کے کائی نیشیکوری نے جولین بینیٹو کو شکست دے کر ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈڈ جاپان کے کائی نیشیکوری نے فرانس کے جولین بینیٹو کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مردڈبلز ٹائٹل کے فائنل میں ہندوستان کے لینڈرپیس اور مارسن میٹو وسکی پر مشتمل جوڑی نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے جیمی مرے اور جون پیئرز کی جوڑی کو زیر کیا۔