پنجی، 6 نومبر :نائجیریا کے شہریوں کو کرائے پر مکان دینے کے لئے اب گرام پنچایت کی طرف سے جاری “نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ” (این او سی) لازمی ہوگا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کالن گٹے حلقہ کے ایم ایل اے مائکل لوبو کی بیوی دلی لاہ لوبو کی صدارت میں شمالی گوا کے پارا گاؤں میں گرام پنچایت کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وہ اس گاؤں کی سرپنچ بھی ہیں۔
اس میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ گیسٹ ہاؤسوں میں نائجیریائی شہریوں کے قیام پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن انہیں نجی مکانوں میں کرائے پرکمرے لینے کی اجازت تبھی دی جائے گی جب پنچایت کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اس گاؤں میں ایک نائجیریائی نوجوان کے قتل کے بعد نائجیریائی شہریوں نے قومی شاہراہ 17 جام کرکے ہنگامہ کرتے ہوئے مقامی افراد اور پولیس پر حملہ کیا تھا۔