لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بھارتیہ راشٹریہ چھاتر سنگٹھن این ایس یو آئی کی جانب سے تعلیم اور روزگار موضوع پر دو روزہ قومی اجلاس دہلی میں منعقد ہوگا۔ ’درشٹی کون‘ نام سے ہونے والے اجلاس میں پارٹی صدر مسز سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ عہدیداروں کو خطاب کریں گے۔ یہ بات چھاتر سنگٹھن کے قومی سکریٹری اور ریاستی انچارج اجے چکارا اور قومی سکریٹری ابھینو تیواری نے کہی۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر چکارا نے کہا کہ اجلاس ۲۷ اور ۲۸؍مئی کو دہلی کے مال ونکر جلسہ گاہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں تنظی
م کی قومی مجلس عاملہ، ریاستی مجلس عاملہ سمیت سبھی ضلع صدر سمیت تقریباً ۷۵۰ عہدیدار شامل ہوں گے۔ اجلاس میں اہم یونیورسٹیوں کے طلباء یونین کے عہدیدار و ریاستی سطح پر منتخب نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔ اجلاس تعلیم اور روزگار موضوع پر مرکوز ہوگا۔ اس میں لنگدوہ سمیتی کی سفارشوں ، قومی مدعوںپر چرچا ہوگی۔ اجلاس کو سنگٹھن کے سبھی سابق قومی صدر جن میں مکل واسنک، رمیش چونی تھلا، آنند شرما، میناکشی نٹراجن، اشوک تلور، ندیم جاوید وغیرہ خطاب کریںگے۔ اجلاس میں طلباء کے معاملوں پر طلباء لیڈروں اور ضلع صدور سے تذکرہ کرکے قومی اور ریاستی سطح پر لوگوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔