نئی دہلی ، 13 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کرائسس منجمینٹ کمیٹی نے ایک بار پھر اپنے اجلاس میں سمندری طوفا ن ہد ہد کے ذ
ریعہ آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے ساحلی اضلاع کو نشانہ بنائے جانے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس اجلاس کی صدارت کابینی سکریٹری اجیت سیٹھ نے کی ۔
ابتدائی اندازہ کے مطابق اس سمندری طوفان نے چھ ا نسانی جانوں کی بھینٹ لے لی ہے۔جن میں سے تین آندھر ا پردیش اورتین اوڈیشہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی مواصلاتی خدمات درہم برہم ہوگئی ہیں اور توانائی اوربجلی کے شعبوں کو بھی قابل ذکر نقصان پہنچا ہے۔
سڑکو ں کی صفائی اور طوفانی ہواؤں کا زورکم ہونے کے فورا بعدطوفان سے پیدا شدہ حالات کا مفصل جائزہ لیا جائے گا۔مرکز نے اپنی تمام ایجنسیوں کو متاثرہ ریاستوں میں ضرورت پڑنے پر راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لئے چوکس کردیا ہے۔