نئی دہلی(وارتا)عوامی شعبہ کی ٹیکسٹائل کمپنی نیشنل ٹیکسٹائل کارپوریشن (این ٹی سی) ملک میں اس سال ۳۰۰؍اسٹور کھولے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ این ٹی سی نے اپنا یہ برانڈ اس سال جنوری میں شروع کیا تھا اور جون ، جولائی و اگست ماہ کے دوران نئے اسٹور شروع ہونے کی امید ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ان اسٹوروں کے ذریعہ کمپنی مرد ملبوسات پر توجہ مرکوز کرے گی۔ کمپنی انڈین ریپبلک ریٹیل چین کی تشہیر پر دس کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔