نئی دہلی : نیشنل تھرمل پاور کرپوریشن (این ٹی پی سی) نے جاری مالی برس میں کل ایک ہی روز میں سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کا رکارڈ قائم کیا ہے۔ این ٹی پی سی نے آج یہاں بتایا کہ جمعرات کے روز کمپنی نے ۷۳ کروڑ ۳۱ لاکھ یونٹ سے زیادہ بجلی کی پیداوار کی جو اس مالی برس میں سب سے زیادہ ہے۔ مذکورہ اعداد و شمار کوئلے پر مبنی ۱۸، گیس سے چلنے والے ۷، شمسی توانائی والے ۸ اور پن بجلی پر مبنی پلانٹوں کے ذریعہ ایک دن میں کی گئی پیداوار پر مبنی ہیں۔ مالی برس ۱۵۔۲۰۱۴ءکے دوران این ٹی پی سی گروپ نے ملک کی کل بجلی پیداوار میں ۲۵ فیصد کا تعاون کیا تھا۔ اس دوران کمپنی نے ۳ئ۴۲ فیصد کے اضافہ کے ساتھ کل ۲۴۱ئ۲۶۱ ارب یونٹ بجلی کیپیداوار کی تھی۔