حیدرآباد (بھاشا) وزارت ماحولیات و جنگلات کی ایک کمیٹی نے پبلک سیکٹر کی کمپنی این ٹی پی سی لیمیٹڈ کو صلاح دی ہے کہ وہ اپنے مجوزہ ۴ہزار میگاواٹ بجلی کارخانہ کو موجودہ مقام سے دوسری جگہ پرلے جائے کیونکہ یہ علاقہ حساس ہے ۔ وزارت کی ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے
جلسہ کی تفصیل کے مطابق آندھراپردیش کے جس علاقہ میں ۴ہزار میگاواٹ کا پوڈی ماڈکا سپر تھرمل بجلی پروڈیکٹ تیار ہونا ہے وہ سنامی کے اعتبار سے حساس علاقہ ہے ۔ اس سلسلے میں این ٹی پی سی کے حکام سے تبصرہ نہیں مل سکا ۔