کریم نگر، 8 نومبر : آندھرا پردیش کے راما گنڈم ضلع میں واقع بجلی کے کارخانہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کی عمارت سے گر کر آج تین مزدوروں کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ اس عمارت کی یونٹ نمبر 4 میں یہ تینوں ملازمین کام کررہے تھے تبھی یہ حادثہ ہوا۔
ریاست کے وزیراعلی این کرن کمار ریڈی نے ملازمین کی موت پر رنج و غم ظاہر کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔