نئی دہلی:نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) نے ڈینگو مچھر کا لاروا پائے جانے پر مختلف سرکاری دفاتر، محکموں، اسپتالوں اور اسکولوں کو تین ہزار سے زائد نوٹس جاری کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ راشٹرپتی بھون کو کل تقریباً 90نوٹس بھیجے گئے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کے احاطہ کے مختلف حصوں میں ڈینگو مچھر کا لاروا پائے جانے پر انہیں بھی نوٹس بھیجے گئے ۔ اب تک ڈینگو مچھر کا لاروا پائے جانے پر 3365 نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)، صفدر جنگ جیسے اسپتالوں، مختلف سرکاری دفاتر اور اسکولوں کو چالان جاری کیا گیا ہے ۔ بہار بھون، سکم بھون اور اتراکھنڈ بھون کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔