لکھنؤ۔(نامہ نگار)بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کا رہنما اور آر ڈی جے کا رہنما منتخب کئے جانے پر ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو پارٹی کی ریاستی اکائی نے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے نریندرمودی کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا رہنما اور این ڈی اے کارہنما منتخب کئے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے حیثیت سے نریندرمودی ملک کے مسائل کو حل کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کا اہم کارنامہ انجام دیں گے۔ پارٹی کے ریاستی نائب صدر شیو پرتاپ شکلا ریاستی سکریٹری انوپ گپتا ،ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک، ڈاکٹر منوج مشرا ریاستی میڈیا انچارج، منیش شکلا اور ان کے اسسٹنٹ منیش دکشت،انیتا اگروال صدر دفتر انچارج بھارت دکشت اور چودھری لکشمی سنگھ نے بھی نریندرمودی کو بھی مبارک باد دی۔ بی جے پی کے علاوہ اس کے
اتحادی پارٹی کے رہنماؤں نے بھی مودی کو این ڈی اے کا رہنما بنائے جانے پر مبارک باد پیش کی۔ مودی نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے اپنے عہد کو پھر سے دہرایا۔