سان فرانسسکو(ایجنسی)ایپل نے ڈیجیٹل اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کی حامل اس شاہکار کو ’’ ایپل واچ ‘‘ کا سادہ نام دیا ہے جسے تجزیہ نگار آئی واچ بھی قرار دیتے رہے تھے، اس طاقتور اور خوبصورت واچ کو آئی او ایس ۸کے حامل آلات کے علاوہ آئی فون ۶اور آئی فون ۶پلس سے کنیکٹ کیا جاسکتا ہے۔
ڈجیٹل ٹچ: لمس کا نیا احساس سان فرانسسکو میں ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کْک نے ایپل واچ
تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کلاسک، ڈجیٹل یہاں تک کے مکی ماؤس کے ڈیزائن والی ایپل واچ بھی تیار کی گئی ہیں اور اسی طرح لیڈیز واچ ماڈل بھی بنائے گئے ہیں جب کہ اس جدید ایپل واچ پر آپ فوج کال بھی وصول کرسکتے ہیں۔ ٹم کک نے بتایا کہ وہ ۵سال کی عمر سے فون والی گھڑی کے خواب دیکھ رہے تھے اور اب اس کی تعبیر سامنے ہے۔ایپل واچ میں ایک اور حیرت انگیز فیچر ’’ڈیجیٹل ٹچ‘‘ ہے جس کے ذریعے واچ کی جانب ایک بٹن دباتے ہی آپ اپنے ایپل واچ والے دیگر دوستوں سے جڑ سکتے ہیں، آپ کی دل کی دھڑکن دوست تک پہنچے گی اور آپ کوئی خاکہ بناکر اسے بھیج سکیں گے جو اس کی واچ پر ناچ کر اسے آپ کی یاد دلائے گا اور آپ جیسے ہی اپنی گھڑی پر تھپتھپائیں گے تو اس کی سرسراہٹ دوست کی واچ پر موصول ہوگی جس آپ اندازہ لگاسکتیہیں کہ یہ فیچر انسانی لمس سے کتنا قریب ہے اور فیس بک کے پوک اور واٹس ایپ سے کہیں زیادہ طاقتور بھی ہے۔ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کی شاہکار ایپل واچ میں پورا کمپیوٹر ایک چپ پر سمودیا گیا ہے، اس پر نصب مائیکروفون سے آپ واچ کو ہدایات بھی دے سکتے ہیں، واچ کی بیٹری مختلف ہے لیکن ایک رات چارج کرنے پر یہ ۱۸گھنٹے تک کام کرے گی۔ ایپل واچ کو ہوٹل اور گھر کا دروازہ کھولنے کے لیے بطور اسمارٹ کارڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ اس جدید ترین واچ میں ایک ایپس کے ذریعے آپ اپنے کمرے اور گیراج میں کیمرہ لگاکر اس کی لائیو فوٹیج آپ گھڑی پر دیکھ سکتے ہیں!
ایپل کے سی ای او نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس واچ کی قیمت لگ بھگ ۳۴۹ڈالر سے شروع ہورہی ہے جس کا سائز ۳۸ملی لیٹر ہے جب کہ بڑی واچ کا سائز ۴۲ملی میٹر تک ہے اور ان کی قیمتیں ۵۴۹ڈالر سے ۱۰۴۹ڈالر تک ہے، عوام کے لیے رواں سال کے اپریل سے یہ جدید ترین ’’ایپل واچ‘‘ مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جب کہ ’’ایپل واچ ‘‘ایڈیشن کی قیمت شاید ۱۰ہزار ڈالر تک ہوگی۔
واضح رہے کہ ایپل واچ کے تینوں ایڈیشنز میں وائی فائی، جی پی ایس، دھڑکن نوٹ کرنے والا نظام، اور دیگر بہت کارآمد ایپس موجود ہیں۔