ایپل کی وائس ایکٹیویٹڈ معاون ’سِری‘ نے ایک امریکی نوجوان کی زندگی اس وقت بچا لی جب وہ اپنے ٹرک کے نیچے پھنس کر اپنے فون تک پہنچنے کے قابل نہیں رہے تھے۔سیم رے اس وقت اکیلے تھے جب وہ اپنے ٹرک کو ٹھیک کر رہے تھے کہ وہ ا±ن پر آگرا۔ لیکن انھیں یاد تھا کہ ان کا فون ان کی پچھلی جیب میں ہے۔رے نے اپنی پشت کے ذریعے سری کو ایکٹی ویٹ کر کے پولیس ایمرجنسی سے رابطے کی کوشش کی۔پولیس اہلکار نے پہلے تو اسے ایک غلطی سے مل جانے والی کال سمجھا لیکن جلد ہی انھیں رے کی مدد کے لیے چلاتی ہوئی آواز س±نائی دے گئی۔
رے کے مطابق ’میں خود کو بے ہوش ہوتا ہوا محسوس کر سکتا تھا۔ میں نے اس بات کو قبول کرنا شروع کر دیا تھا کہ میں اب باہر نہیں نکل پاو¿ں گا۔‘ہنگامی سروس کے اہلکار نے رے کی کال کی مدد سے ٹینیسی کے ایک مضافاتی علاقے میں موجود رے کے گھر کو با آسانی تلاش کر لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے رے کو ٹرک کے نیچے سے نکالا اور انھیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔جولائی میں ہونے والے اس حادثے میں رے شدید زخمی ہو گئے تھے جس میں ان کی کئی پسلیاں ٹوٹیں، ایک گردہ زخمی ہوا اور ان کا بایاں بازو جھلس گیا۔ لیکن علاج کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے۔