کیلیفورنیا: امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فونز اور آئی پیڈ کے نئے ماڈلز کے ساتھ ٹی وی باکس متعارف کرایا ہے جس میں ایپ سٹور اور سیری سرچ کی سہولت موجود ہے۔ ایک تقریب میں کمپنی کے سی ای او ٹم کک نے بتایا کہ ٹی وی باکس کا اپنا الگ ایپ سٹور ہو گا جبکہ آئی فونز میں نئی ٹچ سکرین ٹیکنالوجی کے ساتھ زیادہ طاقتور کیمرا شامل ہے۔ نئے آئی پیڈ کو آئی پیڈ پرو کا نام دیا گیا ہے اور اس اسکرین بارہ اعشاریہ نو انچ ہے اسکے ساتھ کی بورڈ اور پینسل بھی ہے۔

ٹی وی باکس دفتری کاموں، ویڈیو گیمز کے علاوہ فلمیں دیکھنے اور انہیں ایڈٹ کرنے کے لیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔ نئے آئی فونز سکس ایس اور سکس ایس پلس تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ آپ کی انگلی کے دباو¿ سے مختلف فنکشنز کام کریں گے یعنی کسی اپلیکشن کو کھولے بغیر بھی کام کرسکیں گے۔ نئے آئی فون میں آئی او ایس نائن آپریٹنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں اے نائن چپ شامل کی گئی ہے جو سابقہ چہ سے ۷۰فیصد تیز ہے۔ آئی فون کے دونوں نئے ماڈلز مین ٹچ آئی ڈی چپ شامل کی گی ہے جو کہ دوگنا تیز ہے جبکہ اس کا کیمرہ ۱۲ میگا پکسلز کا ہے جس میں آئی فون سکس کے مقابلے میں ۵۰ فیصد زیادہ پکسلز اور ۵۰فیصد زیادہ فوکس پکسلز شامل ہیں، جبکہ فرنٹ کیمرہ پانچ میگا پکسلز کا ہوگا۔ مگر سب سے بہترین فیچر لائیو فوٹو کا ہے جس میں اگر آپ کسی تصور کو کچھ طاقت سے ٹچ کریں گے تو وہ ‘ زندہ’ ہوجائے گی اور حرکت کرنے لگے گی۔ اسی طرح آئی فون سکس ایس کی اسکرین ۷۴انچ جبکہ آئی فون سکس ایس پلس کی اسکرین ۵۵ انچ سائز کی ہے۔ایپل کی سینئر نائب صدر، فِل شلر نے کہا کہ’نیا آئی پیڈپرو، جو نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا، آس کی قیمت ۷۹۹ ڈالر سے شروع ہوگی، جس کے ’سی پی یو‘ کی کارکردگی گذشتہ سال مارکیٹ میں دستیاب ایک عام پرسنل کمپیوٹر کے مقابلے میں ۸۰ فی صد زیادہ تیز ہوگی۔آئی پیڈ پرو کے توانائی کے نظام کو ترتیب کرنے کے لیے، ایپل نے ’سسکو سسٹمز‘ اور’ آئی بی ایم‘ کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے۔