لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ حسن گنج کے نرالہ نگر میں رہنے والے لکھنؤ یونیورسٹی کے رہنے والے فلاسفی شعبہ کے ایچ او ڈی کے مکان سے چور ہزاروں روپئے نقد ، زیورات اور دیگر سامان چوری کر لے گئے ۔ حسن گنج چوکی انچارج دنیش سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹر راکیش چندرا لکھنؤ یونیورسٹی میں ایچ او ڈی ہیں اور نرالہ نگر چوراہا نمبر ۸ کے پاس دو بجے وہ جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ مکان کا تالا ٹوٹا ہے۔ اندر داخل ہوکر دیکھا تو سارا سامان بکھرا پڑا تھا۔ چور گھر سے پچاس ہزار روپئے نقد ، لاکھوں کے زیورات اور گھریلو سامان چوری کر لے گئے تھے۔ ڈاکٹر راکیش نے اس
بات کی اطلاع حسن گنج پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کر کے چوری کی رپورٹ درج کر لی۔