ممبئی(بھاشا) ملک کے عوامی حلقے کے دوسرے سب سے بڑے بینک ایچ ڈی ایف سی بینک نے مارچ تک لئے گئے قرض پر سود کی شرح میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بینک کے ایک اعلیٰ افسرنے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بینک میں جمع رقوم پر سود کی شرح میں آدھا فیصدکی کمی پہلی ہی کی جاچکی ہے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آدتیہ پوری نے یہاں خون عطیہ اسکیم کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ بنیادی شرح کم سے کم قرضہ شرح کا معاملہ جمع رقم کی بنیاد پر کیاجاتاہے۔ جب تک جمع رقم پر سود کی شرح کم نہیں ہوتی قرض پر سود کی شر
ح کم نہیں کی جاسکتی۔فی الحال یہ شرح دس فیصد ہے۔گذشتہ سال نومبر میں اس میں ۲۰ء۰ فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ گذشتہ منگل کو ریزرو بینک کے گونر رکھورام راجن نے افسوس ظاہر کیا کہ بینک شرح میں کمی کافائدہ صارفین کو نہیں دے رہے ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بینک نے ملک بھر میں ۲ہزارافراد کا ایک دن میں خون عطیہ اسکیم میں شمولیت کا اعلان کیا۔ گذشتہ سال بینک نے اس اسکیم کے تحت ۶۷ہزار یونٹ خون جمع کیا تھا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ اس بار ایک لاکھ یونٹ تک خون جمع کیا جائے گا۔