سدھارتھ نگر(نامہ نگار) : بار ایسوسی ایشن بانسی کے زیراہتمام وکلاء نے کشی نگر ضلع کے کسیا میںوکیل نورالہدیٰ کے دن دہاڑے بے رحمی قتل کے خلاف جلسہ منعقد کیااورٍقتل کی مخالفت میں احتجاجی تجویز منظور کی وکلاء نے سنیچر کو عدالتی کاموں کا بائی کاٹ کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا۔ جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن بانسی کے صدر ایڈوکیٹ آدتیہ پرکاش ترپاٹھی نے کہا کہ لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والا ایڈوکیٹ جب آج محفوظ نہیں ہے تو عام لوگوں کی حفاظت اور نظم و ضبط پر سوالیہ نشان اٹھے گا ہی۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے وکلاء کیلئے حفاظتی بندوبست کے علاوہ مقتول وکیل کے اہل خانہ کومناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ایسوسی ایشن کے سکریٹری شیوکمار لال، سریواستو اور سینئر نائب صدررادھے موہن شرما نے اپنے خطاب کے دوران حادثہ کی جہاں سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمین کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔
وہیں ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے مرحوم وکیل کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی وکالت بھی کی۔ میٹنگ کے آخر میں دو منٹ خاموش رہ کر مرحوم کی روح کے سکون کیلئے اللہ سے دعا بھی کی۔ میٹنگ میں خاص طور سے نائب صدر گھنشیام بھٹ، بال مکند تیواری، جونیئرنائب صدر بدرعالم، خزانچی راجیندر پاٹھک کے علاوہ ایشور چندر دوبے، سرودیو مشرا، سریش چندر یادو سمیت تمام وکلاء موجود تھے۔