ممبئی (وارتا) نجی شعبے کے تیسرے بڑے بینک ایکسس بینک نے تین صدور کو ترقی دے کر گروپ ایگزیکیٹو بنانے کا اعلان کیاہے۔ بینک نے کہاہے کہ ان کی ترقی فوری طور سے نافذ ہوگئی ہے۔پرموشن پائے لوگوں میں کارپوریٹ اور بین الاقوامی بینکنگ کے صدر پی مکھرجی، ایچ آر کے صدر راجیش دھیا اور ریٹیل بینکنگ کے صدر راجیو آنند شامل ہیں۔