چنئی۔غیر قانونی بولنگ ایکشن کیلئے معطل چل رہے پاکستان کے اسپنر محمد حافظ اپنے ایکشن کی جانچ کیلئے چنئی آ گئے ہیں۔ فروری میں شروع ہونے والے عالمی کپ میں کھیلنے کیلئے حفیظ کو ٹسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ چنئی واقع ٹسٹ سینٹر میں یہ ٹسٹ پاس کرنے کے بعد انہیں سرکاری طور پر آئی سی سی کے لیب میں دوبارہ جانچ کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ جس میںکامیاب ہونے پر انہیں عالمی کپ کیلئے ہری جھنڈی مل جائے گی۔34 سالہ حفیظ کے ایکشن کو گزشتہ ماہ ابو ظہبی میں نیوزی لینڈکے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوران مشتبہ پایا گیا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں معطل کر دیا تھا۔اس کے بعد سے حفیظ مسلسل سابق اسپنر ثقلین مشتاق اورکوچ مشتاق احمد کے ساتھ مل کر اپنے ایکشن کو سدھارنے کیلئے مشق کر رہے ہیں۔اس کے پہلے پاکستان کے ہی اسپنر سعید اجم پرغیر قانونی ایکشن کی وجہ سے پابندی لگا دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے ایکشن میں مزید بہتری کیلئے پریکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی کپ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔