واشنگٹن: عالمی بینک نے کہا کہ گزشتہ ہفتے آئے زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے اور ملک کے شمالی ساحل میں ہوئے نقصان کی بھرپائی اور اس میں تیزی لانے کیلئے وہ ایکواڈور کو 15 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔عالمی بینک کے نائب صدر جارج فیمیلیئر نے آج ایک بیان میں کہا، “اس پروجیکٹ کے توسط سے ہم غذائی اشیاء کے علاوہ دیگر سامان کی خریداری ان کی تقسیم وغیرہ کو یقینی بناپائیں گے ۔ اس کے علاوہ سرجیکل آلات، طبی آلات اور چلتے پھرتے ہسپتال اور دیگر سامان وغیرہ متاثرین کو پہنچا سکیں گے ۔واشنگٹن واقع بینک نے کہا کہ انہوں نے اس ہنگامی حالت سے نمٹنے اور وسائل میں اضافہ کرنے کے لئے ایکواڈور کو دیگر قسم کے قرض فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے ۔ پچھلے ہفتہ کو آئے 7.8 شدت کے زلزلے کی وجہ سے اب تک 600 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ ملک کے دور دراز کے حصوں میں صورتحال اوربھی خراب ہے جہاں لوگوں تک کھانا، پانی اور طبی سہولیات نہیں پہنچ رہی ہیں۔