ممبئی۔’چنئی ایکسپریس‘ کی کامیابی کے بعد ہدایت کار روہت شیٹی ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ اگلی فلم شروع کرنے جا رہے ہیں۔اس فلم میں ورون دھون شاہ رخ کے بھائی کا اہم کردار ادا کریں گے۔روہت شیٹی لیڈ رول کے لئے کاجول کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں.کافی
دنوں سے کاجول کے ‘کم بیک کو لے کر قیاس آرائی لگائی جا رہی ہیں کیونکہ بہت ہدایتکاروں نے ان سے رابطہ کیا تھا۔ایک ذرائع نے بتایا، ‘روہت چاہتے ہیں کہ کاجول ان کی فلم سے کم بیک کریں، جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔وہ ان سے کئی بار بات کر چکے ہیں اور انہیں فلم سائن کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔سننے میں آیا تھا کہ کاجول رام مادھوان کی فلم سے بڑے پردے پر واپسی کرنے والی تھی لیکن بات نہیں بن سکی اور انہوں نے فلم چھوڑ دی۔اس کے بعد خبریں آئیں کہ وہ اپنے شوہر اجے دیوگن کی ہوم پروڈکشن فلم سے کم بیک کریں گی۔لیکن اس فلم کے ساتھ بھی بات نہیں بن سکی۔اگر کاجول روہت شیٹی کی آفر قبول کر لیتی ہیں تو شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی ایک بار پھر پردے پر ساتھ نظر آ سکتی ہے۔دونوں آخری بار 2010 میں آئی فلم ‘مائی نیم از خان’ میں نظر آئے تھے