ارریہ، 3 فروری (یو این آئی) بہار میں ارریہ ضلع کے چوکی ہاٹ تھانہ کے تحت ڈومیا گاؤں میں کل دیر رات خاندانی رنجش سے تنگ آکر ایک خاتون نے اپنے دو بچوں سمیت زہر کھاکر خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ ڈومیا گاؤں میں رہنے والی منی خاتون کا شوہر محمد اختر باہر کام کرتاہے ۔ کل منی اور اس کے ساس میں تکرار ہوگئی جس سے ناراض ہوکر منی نے اپنے تین سالہ بیٹے دلشاد اور سات سالہ بیٹی مسکان کو زہر کھلا
نے کے بعد خود بھی زہر کھالیا جس سے تینوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ متوفی خاتون کے رشتہ داروں نے ساس اور سسر کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرادیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔