جون پور:اتر پردیش میں جون پور کے چندوک علاقے میں ایک شخص نے ناجائز تعلقات کی وجہ سے اپنی ماں اور اس کے مبینہ عاشق کو پھاؤڑے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے ذرائع کے مطابق جمووا گاؤں کی رہنے والی اندراوتی ہریجن(60)کے وارانسی کے پھول پور کے رہنے والے بلونتا یادو(62)سے تعلقات تھے ۔کل رات بلونتا،اندراوتی کے گھر آیا تھا۔دیر رات اندراوتی کے بیٹے نے پھاؤڑے سے حملہ کرکے دونوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پو لیس معاملہ درج کرکے ملزم کو تلاش کررہی ہے ۔