آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے قریب سے ملنے والی ایک مینڈھے کی اون منڈوا دی گئی ہے اور اس مقصد کے لیےاون تراشی کے قومی چیمپئن ایئن ایلکنز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حکام نے کہا تھا کہ مینڈھے پر اون بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ا±س کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
جانوروں کے حقوق کی تنظتم آر ایس پی سی اے کا کہنا ہے کہ مینڈھے کی حجامت کے بعد ۴۰کلو اون نکلی ہے جو اب تک کسی ایک جانور سے اتری گئی سب سے زیادہ اون ہے۔قومی چیمپئن ایئن ایلکنز کو مینڈھے کی حجامت بنوانے کے لیے ہنگامی طور پر بلوایا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اس مینڈھے کے جسم پر موجود ا±ون تراشنا ان کے ۳۵سالہ تجربے میں اب تک کا سب سے بڑا چیلنج تھا۔
ایلکن چار بار ملک میں بھیڑوں کی اون کی تراش کا مقابلہ جیتنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔اس مینڈھے کی جسامت ایک عام مینڈھے سے پانچ گنا زیادہ ہے خیال رہے کہ اگر بھیڑ یا مینڈھے کے بالوں کی متواتر تراش خراش نہ کی جائے تو اس کی صحت کو خطرناک قسم کے مسائل کا سامنا ہو جاتا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے قائم ادارے آر ایس پی سی اے کی سربراہ وین ڈینگ کہتی ہیں کہ اس مینڈھے کی جسامت ایک عام مینڈھے سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی سال تنہائی میں گزارنے کے بعد اب یہ مینڈھا انسانوں درمیان آ کر دباو¿ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔
۲۰۰۴ میں بھی نیوزی لینڈ میں شرک نامی بھیڑ چھ سال کی گمشدگی کے بعد ملی تھی۔ شرک کی تراش خراش کو ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا تھا جس کے بعد معلوم ہوا تھا کہ ان کا ۲۷کلو وزن کم ہوگیا تھا۔