بیتیا:بہارمیں مغربی جمپارن ضلع کے نوتن تھانہ علاقے کے منگل پور گاؤں کے نزدیک سے پولیس نے آج ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے ایک لاکھ دس ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر منگل پور گاؤں کے نزدیک سے جعلی نوٹ کا کاروبار کرنے والے دھرمیندر کمار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کے پاس سے پولیس نے ایک لاکھ دس ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے ۔پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔