مظفرنگر۔ ( بھاشا)۔ گزشتہ ماہ سے لاپتہ ہوئے ایک ہوم گارڈ کی لاش ضلع کے متھیری گاؤں میںملی ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ کھتولی تھانہ میں تعینات منوج کمار ۱۷؍جنوری سے لاپتہ تھا اور کل اس کی لاش نہر کے کنارے بنے پل کے نزدیک پائی گئی۔ ابتدائی جانچ میں پایا گیا کہ منوج کمار کا گلا دباکر قتل کیا گیا ہے۔ اس درمیان ایک دیگر واردات میں شاملی ضلع کے کھیرانا شہر کے ایک مزدور کو گولی مار دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم بدمعاشوں نے کل سلیم (۲۷) کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔