امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوارہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایک مسلمان بھی امریکہ کا صدربن سکتا ہے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے بارے میں ریپبلکن پارٹی کے ایک ممکنہ صدارتی امیدواربن کارسن کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزد صدراتی امیدوار ہیلری کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان بھی امریکہ کا صدر بن سکتا ہے
ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدواربن کارسن نے حال ہی میں ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مسلمان کو امریکہ کا صدرنہیں بننا چاہیے کیونکہ امریکہ کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے
ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اس بیان پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نظر میں ایک مسلمان امریکہ کا صدر بنے میں کوئی حرج نہیں ہے
بن کارسن کے بیان پر امریکہ میں مقیم مسلمانوں اور انسانی حقوق کی حامی بعض تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے اور ان سے اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے