احمدی نژاد کا ہم شکل ہونے کی سزا
محمد بصیری عمر میں احمدی نژاد سے 10 سال بڑے ہیں محمد بصیری نے یہ انکشاف ایرانئن سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی(آئی ایس این اے) کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے اوپر پابندی کا اس وقت معلوم ہوا جب وکلا نے فون انھیں فون کرکے پوچھا کہ کیا انھیں پتہ ہے کہ وہ مزید اداکاری نہیں کر سکتے۔ یہ سب سنہ 2005 میں احمدی نژاد کا صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ’پہلے میں اسے ہنسی مذاق میں ٹالتا رہا اور مجھے اس پر یقین نہیں آیا لیکن یہ افواہیں آہستہ آہستہ حققیت میں تبدیل ہو گئیں۔‘
محمد بصیری نے شکوہ کیا کہ جب ان پر پابندی لگا دی گئی تو چند فن کاروں کے علاوہ کسی نے ان کی پروا نہیں کی۔
انھوں نے کہا کہ آٹھ سالہ پابندی کے دوران یہاں تک کیا گیا کہ ان کے ٹی وی شو کے کلپس سے ان کی تصویر بھی ہٹا دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک احمدی نژاد کا کردار ادا نہیں کریں گے جب تک انھیں سابق صدر کی طرف سے اجازت نہ ملے۔
محمد بصیری کی عمر 66 سال ہے اور وہ ٹی وی پر ادارکاری کے لمبے کریئر میں مزاحیہ کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ عمر میں احمدی نژاد سے 10 سال بڑے ہیں۔