لندن: امریکی سائنسدانوں نے ایک سستی اور طویل وقت تک کام کرنے والی لچکدار بیٹری کی ایجاد کا اعلان کیا ہے، جسے المونیم سے تیار کیا گیا ہے اور جس کے ذریعے اسمارٹ فونز کو محض ایک منٹ میں چارج کیا جاسکتا ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا کہ نئی ایلومینیم آئن بیٹری لیتھیم آئن بیٹری کی جگہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جسے اب تک لاکھوں لیپ ٹاپ کمپیوٹرز اور موبائل فونز میں استعمال کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ کہیں زیادہ تیزی سے چارج ہونے والی نئی ایلومینیم بیٹری موجودہ لیتھیم آئن بیٹریوں سے کہیں زیادہ محفوظ ہے، جو بعض اوقات آگ لگنے سے پھٹ جاتی ہیں۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم کی یہ دریافت اتفاقیہ طور پر ہوئی جس نے گریفائٹ ایلومینیم کا اچھا شراکت دار بنایا ہے۔