سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منگل کے روز ایک نوجوان کو ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے گویوارا سونہ واری میں اُس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب ایک نوجوان کو ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نیچے اتار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک نوجوان کی شناخت 20 سالہ اعجاز احمد گنائی کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ مہلوک نوجوان کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ اعجاز منگل کی علی الصبح گھر سے نکلا تھا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔