نئی دہلی:حکومت نے ہندوستانی ریلوے کو نربھیا فنڈ سے 500 کروڑ روپے دیے ہیں جس سے ایک ہزار ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے ۔ریلوے بورڈ کے صدر اے کے متل نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے ریلوے کو نربھیا فنڈ سے 500 کروڑ روپے دیے ہیں جس سے ایک ہزار ان اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے جائیں گے جہاں کل مسافروں کا 80 فیصد سے زائد آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اسٹیشن کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کرنے میں اوسطا تقریبا 50 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔ اس طرح سے ایک ہزار سٹیشنوں کے لیے 500 کروڑ روپے کافی ھوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے احاطے میں آنے والے لوگ محفوظ محسوس کرے ، یہ ریلوے کی ترجیح ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔مسٹر متل نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے بورڈ نے تمام زونل ریلوے کو خط لکھ کر ان سے سٹیزن چارٹر بنانے کو کہا ہے ۔ اس میں ریلوے مسافروں اور مال صارفین کو ملنے والی مختلف خدمات کی ایک مقررہ ٹائم لائنز کا اطلاق میں مہیا کرانے کا ہدف دیا گیا ہے ۔