نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ، دیہی بنیادی ڈھانچہ اور روابط کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک ہزار دنوں کے اندرملک کے سبھی گاؤں میں بجلی پہنچانے کا نشانہ حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعظم نے کل دیر شام یہاں ایک میٹنگ میں بنیادی ڈھانچہ کی شعبے کے پروجیکٹوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ پروجیکٹوں کی تفصیل معلومات طلب کیں۔ اس میٹنگ میں نیتی آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین اروند پنگڑھیا موجود تھے ۔ وزیر اعظم کے دفتر، نیتی آیوگ اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر اہلکار بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔مسٹر مودی نے ان سبھی گاؤں کی جانکاری مانگی ہے جہاں بجلی نہیں ہے اور ایک ہزار دن کے اندر ان گاؤں میں بجلی پہنچانے کی تیاری کرنے کو کہا ہے ۔
مسٹر مودی نے شمسی توانائی سے متعلق پروجیکٹوں خاص طور سے ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ ریلوے یونیورسٹی قائم کرنے کے کام میں تیزی لائی جائے ۔ا نہوں نے نیپال ، بھوٹان اور بنگلہ دیش سے سڑک رابطے کو ترجیح دینے کی بھی درخواست کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے خاطر خواہ رقم فراہم کی گئی ہے اور اب متعلقہ وزارتوں کا یہ فرض ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ اس رقم سے بہتر نتائج سامنے آئیں۔
مسٹر مودی نے شمسی توانائی سے متعلق پروجیکٹوں خاص طور سے ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت دی کہ ریلوے یونیورسٹی قائم کرنے کے کام میں تیزی لائی جائے ۔ا نہوں نے نیپال ، بھوٹان اور بنگلہ دیش سے سڑک رابطے کو ترجیح دینے کی بھی درخواست کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے خاطر خواہ رقم فراہم کی گئی ہے اور اب تعلقہ وزارتوں کا یہ فرض ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ اس رقم سے بہتر نتائج سامنے آئیں۔
وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کے دوران ملک کے سبھی گاؤں میں ایک ہزار دن کے اندر بجلی پہنچانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو مقرر وقت کے اندر اس نشانہ کو حاصل کرنے میں ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کی ہدایت دی ہے ۔
جائزاتی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کو ملک بھر میں موبائل فون کنکٹویٹی کی صورت حال کے بارے میں باخبر کرایاگیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کا نشانہ ڈیجیٹل انڈیا مشن کے نشانے کے ساتھ ساتھ حاصل کیا جانا چاہیے ۔وزیر اعظم نے براہ راست عام لوگوں کو متاثر کرنے والے ‘‘کال ڈراپ’’ کے مسئلہ پر سخت تشویش ظاہر کی اور اہلکاروں سے اس کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں ۔