نئی دہلی:گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جان لیوا بخار ڈینگو نے قومی دارالحکومت میں جم کر قہر برپایا۔ اس دوران 12 لوگوں کی موت ہو گئی اور 1919 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ڈینگو سے متعلق آج جاری سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ خوفناک اس بخار نے اب تک 17 لوگوں کو اپنا شکار بنا یا ہے اور مجموعی اعتبار سے تین ہزار سات سو 91 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مریضوں میں سے تین ہزار ایک سو چورانوے دہلی کے رہنے والے ہیں۔