گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر کے چندر نگر تھانہ علاقے میں ایک ہی کنبہ کے تین افراد کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کرپال آشرم کے نزدیک واقع تین منزلہ مکان میں کل رات نامعلوم بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔بدمعاشوں نے سروج گپتا (47) اور اس کے بیٹے پون (28)، بہو روچیکا (24) کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
سروج کا شوہر کیلاش ہوٹل میں ویٹر کا کام کرتا ہے ۔ رات میں جب وہ گھر پہنچا تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھلا ہے ۔ گھر کے اندر جا کر دیکھا تو تین لاشیں خون سے لت پت حالت پڑی تھیں۔واقعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں۔ گھر کی الماری کا تالا ٹوٹا ہوا ہے جس سے پولیس کو شک ہے کہ لوٹ کے ارادے سے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔