نئی دہلی، 5 اگست (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے راجدھانی میں بے قابو طریقہ سے چل رہے ای رکشا پر لگائی گئی پابندی کو ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مرکزی سرکار کو انہیں باضابطہ بنانے کے لئے رہنما اصول وضع کرنے ہونگے۔ ہائی کورٹ نے سنیچر کو
ای رکشا پر فوری پابندی لگادی تھی جس پر نظرثانی کے لئے کل عدالت میں عرضی دائر کی گئی تھی۔ اس پر آ ج سماعت کرتیہوئے عدالت نے کہا ہے کہ وہ ای رکشا چلائے جانے کے خلاف نہیں ہے مگراس کے لئے قاعدے قانون ہونے چاہئیں۔