لکھنو:بغیر پرمٹ اور کاغذات کے سڑکوں پر چل رہے ای رکشہ کے خلاف ٹرانسپورٹ محکمہ بھلے ہی کارروائی کرنے سے کترارہا ہو لیکن آٹو یونینوںنے ان کی مخالفت شروع کر دی ہے۔ آٹو یونینوں نے صاف کردیا ہے کہ وہ کسی قیمت پر بغیر پرمٹ ای رکشہ کو چلنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے ہڑتال پر جانے کا انتباہ دیا۔ راجدھانی میں ای رکشہ پر روک لگانے کے لئے بدھ کو لکھنو¿ آٹو رکشہ تھری وہیلر یونین کے ساتھ ہی دیگر یونینوں کے عہدیداروں نے ٹرانسپورٹ کمشنر کے رویندر نائک سے ملاقات کر کے چھ نکاتی مطالبات کی عرضداشت سونپی ۔
اس موقع پر عہدیداروں نے ای رکشہ پر ۲۰ ستمبر تک کارروائی نہ کرنے پر دوسرے دن ٹرانسپورٹ کمشنر دفتر کا گھیراو¿ کر نے کا انتباہ دیا ہے۔ یونین کے صدر پنکج دکشت نے بتایاکہ جمعرات کو راجدھانی میں چلنے والے آٹو رکشہ پر سیاہ جھنڈے لگا کر ای رکشہ کے خلاف مخالفت ظاہر کی گئی۔