نئی دہلی(بھاشا) نیٹ ورک ۱۸ گروپ میں ای ٹی وی کے مختلف چینلوںمیں حصہ داری لینے کے لئے ۰۵۳،۲کروڑ روپئے کے سودے کو پورا کر لیا گیا ہے ۔ اس سودے کا اعلان ۲۰۱۲ میں کیا گیا تھا۔ ٹی وی ۱۸ براٹ کاسٹ نے ممبئی شیئر بازار کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے قاعدے کے مطابق منظوری حاصل کر لی ہے ۔ نیٹ ورک ۱۸ گروپ میں ہندی سماچار چینل ای ٹی وی اتر پردیش مدھیہ پردیش راجستھان بہار اور ای ٹی وی اردو میں ۱۰۰ فیصد حصہ داری حاصل کر لی ہے ۔ ساتھ ہی تفریحی چینل مراٹھی کنڑ بنگلہ گجراتی کوڑیا میں ۵۰ فیصد حصہ داری حاصل کر لی ہے ۔ ا س کے علاوہ ای ٹی وی تیلگو ای ٹی وی تیلگو نیوز میں ۵ء ۲۴ فیصد حصہ داری ملی ہے ۔