علی گڑھ (نامہ نگار) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الیومنائی ایسو سی ایشن آف مشیگن اینڈ ٹیکساس، امریکہ نے اے ایم یو کے۱۲۵ طلبأ و طالبات کو اسکالر شپ تفویض کی ہے۔ علی گڑھ کی ابنِ سینا اکیڈمی میں منعقدہ ایک پروگرام میں۱۰۰طلبأ و طالبات کو فی کس۵۰۰۰روپیہ اور۲۵طلبأ و طالبات کو فی کس۴۰۰روپیہ اسکالر شپ تقسیم کی گئی۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی ( ریٹائرڈ) نے اس
کالر شپ پانے والے بچوں کو ایوارڈ کی سند سے نوازا۔ اس موقعہ پر انہوں نے بچوں کی جانب سے الیومنائی ایسو سی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کو سخت محنت کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے۹؍فروری کو یونیورسٹی کا دورہ کرنے والیNAACٹیم کے بارے میں بھی بتایا اور تمام متعلقین سے یونیورسٹی کے معیار کو بہتر بنانے میں تعاون کی اپیل کی۔ابنِ سینا اکیڈمی کے صدر پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن نے پروگرام کی صدارت فرمائی۔ اسکالر شپ پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر سہیل صابر نے پروگرام کی نظامت کی۔