بنگلور۔سنراجرس حیدرآباد کے مشیر وی وی ایس لکشمن نے آج رائل چیلنجرس حیدرآباد سے ملی ہار کومایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اے بی ڈی ویلئرس نے لاجواب اننگ کھیلی جس نے آئی پی ایل میچ چھین لیا ۔ لکشمن نے یہاں صحافیوں سے کہا یہ حیدرآباد کے لئے مایوس کن شکست تھی کیونکہ ٹیم کھیل کے زیادہ تر حصے میں دبدبہ بنائے تھی ، لیکن ایک کھلاڑی کی خصوصی اننگز نے میچ ہم سے چھین لیا ۔انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ میں نے ٹی 20 فارمیٹ میں جو اننگز دیک
ھی ہیں ، اس میں سے یہ بہترین اننگز میں ایک تھی کیونکہ ڈی ویلئرس نے بہترین بلے بازی کی جبکہ دوسرے سرے پر وکٹ گرتے رہے ۔لکشمن نے کہا ہم اسکور میں 10 رنز کم رہ گئے ۔ اسٹارک نے بہترین آخری اوور پھینکا تھا ۔ ڈیوڈ وارنر تیسری گیند پر آؤٹ ہو گیا تھا ۔ مجھے لگا کہ 155 رن کے اسکور کا دفاع کیا جا سکتا ہے کیونکہ ہماری گیند بازی بہت مضبوط ہے ۔یہ پوچھنے پر کہ کیا شکھر دھون کی قیادت والی ٹیم کے پاس ڈی ویلئرس کے لئے کوئی منصوبہ بندی تھی تو لکشمن نے کہا بطور کپتان آپ اپنی حکمت عملی پر کام رہتے ہو اور گیند بازوں کی حمایت کرتے ہو ۔ وہیں دوسری جانب رائل چیلنجرس بنگلور سے یہاں آئی پی ایل مقابلے میں شکست ہونے والی سنراجرس حیدرآباد کے کپتان شکھر دھون نے کہا ہے کہ جب کوئی بلے باز شاندار اننگز کھیلتا ہے تو اس کے سامنے مخالف ٹیم بے بس ہو جاتی ہے ۔دھونی نے کل یہاں کہا جب کوئی اتنی شاندار اننگز کھیلتا ہے تو آپ کچھ نہیں کر سکتے ۔بدقسمتی سے اے بی ڈی ویلئرس نے پوائنٹ پر جوکیچ دیا تھا اسے ہم کیچ میں تبدیل نہیں کر پائے اور اس کے بعد وہ مکمل طور پر حاوی ہو گیا ۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے 10 سے 15 رن کم بنائے ۔غور طلب ہے کہ حیدرآباد کے 156 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلور کی ٹیم نے کل یہاں ڈی ویلئرس41 گیند میں ناٹ آئوٹ 89 ، آٹھ چھکے ، چھ چوکے کی طوفانی اننگز کی مدد سے 19 ۔ 5 اوور میں چھ وکٹ پر 158 رن بنا کر جیت درج کی ۔لیگ اسپنر کرن شرما کی تعریف کرتے ہوئے دھونی نے کہا گیند بازی یونٹ کے طور پر ہم نے اچھی شروعات کی لیکن اے بی نے شاندار اننگز کھیلی ۔ کرن شرما نے اچھی گیند بازی کی ۔اس نے مخالف ٹیم کے بائیں ہاتھ کے دو اہم بلے بازوں کو آؤٹ کیا ۔ کرن نے چار اوور میں 17 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے ۔