لکھنؤ(نامہ نگار)سروجنی نگر علاقہ میں گذشتہ ۳؍اگست کو ایک چور نے ایس بی آئی کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزم نے اے ٹی ایم کو بھی پوری طرح توڑ پھوڑ دیا۔ لیکن کرنسی باکس کو نہیں توڑ سکا۔
پولیس نے اس معاملہ میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔سروجنی نگر کے لٹریسی ہاؤس کیمپس میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم لگاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ۳؍اگست کی شب ایک بدمعاش نے اے ٹی ایم کو توڑ کر روپئے نکالنے کی کوشش کی۔ بدمعاش نے مشین کو بری طرح نقصان پہنچایا لیکن کرنسی باکس نہیں توڑ سکا۔حادثہ کے بعد صبح جب اے ٹی ایم کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کے لوگ وہاں پہنچے تو مشین ٹوٹی ملی۔ ان لوگوں نے اس بات کی اطلاع بینک کے افسران کو دی۔
تفتیش کی گئی تو اے ٹی ایم میں رکھے روپئے محفوظ ملے۔ اس کے بعد بینک
کے جنرل منیجر پرمود کمار کی تحریر پر پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے۔ اس معاملہ میں تفتیش کر رہی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ٹی پی نگر کے نزدیک رائے بریلی کے رہنے والے راہل کمار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے آری، پلاس اور اسکرو ڈرائیور برآمد کیا ہے۔ تفتیش میں ملزم نے اے ٹی ایم میں توڑ پھوڑ کرنے کی بات قبول کی ہے۔